سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 661

صفیں برابر کرنے کا بیان

راوی: ہناد بن سری , ابوعاصم بن جواس , ابواحوص , منصور , طلحہ , عبدالرحمن بن عوسجہ , براء بن عازب

حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ وَأَبُو عَاصِمِ بْنُ جَوَّاسٍ الْحَنَفِيُّ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ طَلْحَةَ الْيَامِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَخَلَّلُ الصَّفَّ مِنْ نَاحِيَةٍ إِلَی نَاحِيَةٍ يَمْسَحُ صُدُورَنَا وَمَنَاکِبَنَا وَيَقُولُ لَا تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُکُمْ وَکَانَ يَقُولُ إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِکَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَی الصُّفُوفِ الْأُوَلِ

ہناد بن سری، ابوعاصم بن جواس، ابواحوص، منصور، طلحہ، عبدالرحمن بن عوسجہ، حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک صف کے اندر آتے تھے اور ہمارے سینوں اور مونڈھوں کو برابر کرتے تھے اور فرماتے تھے آگے پیچھے مت ہو ورنہ تمہارے دل بھی (ایک دوسرے سے) جڑے نہ رہیں گے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ پہلی صف والوں پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت نازل فرماتا ہے اور فرشتے ان کے لئے دعا کرتے ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں