سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 664

صفیں برابر کرنے کا بیان

راوی: مسلم بن ابراہیم , ابان , قتادہ , انس بن مالک

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبَانُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رُصُّوا صُفُوفَکُمْ وَقَارِبُوا بَيْنَهَا وَحَاذُوا بِالْأَعْنَاقِ فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنِّي لَأَرَی الشَّيْطَانَ يَدْخُلُ مِنْ خَلَلِ الصَّفِّ کَأَنَّهَا الْحَذَفُ

مسلم بن ابراہیم، ابان، قتادہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا صفوں میں خوب مل کر کھڑے ہو۔ اور ایک صف دوسری صف کے نزدیک رکھو (یعنی درمیان میں زیادہ فاصلہ نہ ہو) اور گردنوں کو بھی برابر رکھو قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے میں شیطان کو صف میں خالی جگہ سے یوں گھستے ہوئے دیکھتا ہوں گو یا وہ بکری کا بچہ ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں