صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 992

جو آدمی کسی عورت سے نکاح کا ارادہ کرے تو اس کے لئے اس عورت کے چہرے اور ہتھیلیوں کو ایک نظر پیغام نکاح سے پہلے دیکھنے کے جواز کے بیان میں

راوی: ابن ابی عمر , سفیان , یزید بن کیسان , ابی حازم , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ کَيْسَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ کُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَأَخْبَرَهُ أَنَّهُ تَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنْ الْأَنْصَارِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَظَرْتَ إِلَيْهَا قَالَ لَا قَالَ فَاذْهَبْ فَانْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّ فِي أَعْيُنِ الْأَنْصَارِ شَيْئًا

ابن ابی عمر، سفیان، یزید بن کیسان، ابی حازم، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک آدمی نے آکر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خبر دی کہ اس نے ایک انصاری عورت سے شادی کی ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا کیا تو نے اسے دیکھا ہے؟ اس نے کہا نہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جا اور اسے دیکھ کیونکہ انصاری عورتوں کی آنکھوں میں کچھ ہوتا ہے۔

Abu Huraira (Allah be pleased with him) reported: I was in the company of Allah's Messenger (may peace be upon him) when there came a man and informed him that he had contracted to marry a woman of the Ansar. Thereupon Allah's Messenger (may peace be upon him) said: Did you cast a glance at her? He said: No. He said: Go and cast a glance at her, for there is something in the eyes of the Ansar.

یہ حدیث شیئر کریں