صفیں برابر کرنے کا بیان
راوی: محمد بن سلیمان , عبدالوہاب , ابن عطاء سعید , قتادہ , انس
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ يَعْنِي ابْنَ عَطَائٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَتِمُّوا الصَّفَّ الْمُقَدَّمَ ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ فَمَا کَانَ مِنْ نَقْصٍ فَلْيَکُنْ فِي الصَّفِّ الْمُؤَخَّرِ
محمد بن سلیمان، عبدالوہاب، ابن عطاء سعید، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پہلے اگلی صف کو پورا کرو پھر اس کو جو اس کے بعد ہو تاکہ اگر (صف پوری ہونے میں) کوئی کسر رہ جائے تو وہ آخری صف میں ہو۔