سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ رات دن کے نوافل کے متعلق احادیث ۔ حدیث 1625

شب میں بیدار ہونے پر سب سے پہلے کیا پڑھا جائے؟

راوی: محمد بن سلمہ , ابن قاسم , مالک , مخرمة بن سلیمان , کریب , عبداللہ بن عباس

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ الْقَاسِمِ عَنْ مَالِکٍ قَالَ حَدَّثَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ کُرَيْبٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ بَاتَ عِنْدَ مَيْمُونَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ وَهِيَ خَالَتُهُ فَاضْطَجَعَ فِي عَرْضِ الْوِسَادَةِ وَاضْطَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَهْلُهُ فِي طُولِهَا فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی إِذَا انْتَصَفَ اللَّيْلُ أَوْ قَبْلَهُ قَلِيلًا أَوْ بَعْدَهُ قَلِيلًا اسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَلَسَ يَمْسَحُ النَّوْمَ عَنْ وَجْهِهِ بِيَدِهِ ثُمَّ قَرَأَ الْعَشْرَ الْآيَاتِ الْخَوَاتِيمَ مِنْ سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ ثُمَّ قَامَ إِلَی شَنٍّ مُعَلَّقَةٍ فَتَوَضَّأَ مِنْهَا فَأَحْسَنَ وُضُوئَهُ ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ فَقُمْتُ فَصَنَعْتُ مِثْلَ مَا صَنَعَ ثُمَّ ذَهَبْتُ فَقُمْتُ إِلَی جَنْبِهِ فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ الْيُمْنَی عَلَی رَأْسِي وَأَخَذَ بِأُذُنِي الْيُمْنَی يَفْتِلُهَا فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ أَوْتَرَ ثُمَّ اضْطَجَعَ حَتَّی جَائَهُ الْمُؤَذِّنُ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ

محمد بن سلمہ، ابن قاسم، مالک، مخرمہ بن سلیمان، کریب، عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ ایک رات اپنی خالہ میمونہ کے پاس رہے۔ تو وہ بچھونے کے عرض (چوڑائی) میں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس کی لمبائی میں لیٹے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آدھی رات یا اس سے کچھ پہلے یا اس سے کچھ بعد تک سوتے رہنے کے بعد اٹھے اور بیٹھ کر ہاتھ چہرے پر ملنے لگے تاکہ نیند دور ہو جائے پھر سورت آل عمران کی آخری دس آیات پڑھیں پھر ایک مشک کی طرف چلے جو لٹکی ہوئی تھی۔ پھر اس سے اچھی طرح وضو کیا اور کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے۔ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ میں بھی اٹھا اور اسی طرح کرنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کھڑا ہوگیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا دایاں ہاتھ میرے سر پر رکھا اور میرا دایاں کان پکڑ کر مسلنے لگے پھر پہلے دو رکعات پڑھیں پھر دو رکعات پڑھیں پھر دو رکعات پڑھیں پھر دو رکعات پڑھیں پھر دو رکعات پڑھیں اور پھر وتر پڑھ کر لیٹ گئے پھر جب مؤذن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بلانے کے لئے آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہلکی سی دو رکعت ادا کیں۔

It was narrated that Hudhaifah said: “We were commanded to use the Siwak when we got up to pray at night.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں