سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 679

صف کے پیچھے تنہا نماز پڑھنا

راوی: سلیمان بن حرب , حفص بن عمر , شعبہ , عمر و بن مرہ , ہلال بن یساف , وابصہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَحَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ رَاشِدٍ عَنْ وَابِصَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلًا يُصَلِّي خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ فَأَمَرَهُ أَنْ يُعِيدَ قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ الصَّلَاةَ

سلیمان بن حرب، حفص بن عمر، شعبہ، عمرو بن مرہ، ہلال بن یساف، حضرت وابصہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو صف کے پیچھے تنہا نماز پڑھتے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو نماز دہرانے کا حکم دیا۔

یہ حدیث شیئر کریں