امام کو رکوع میں جاتے ہوئے دیکھ کر صف میں داخل ہونے سے پہلے رکوع کرنا
راوی: موسی بن اسعمیل , حماد , زیاد , حسن
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا زِيَادٌ الْأَعْلَمُ عَنْ الْحَسَنِ أَنَّ أَبَا بَکْرَةَ جَائَ وَرَسُولُ اللَّهِ رَاکِعٌ فَرَکَعَ دُونَ الصَّفِّ ثُمَّ مَشَی إِلَی الصَّفِّ فَلَمَّا قَضَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاتَهُ قَالَ أَيُّکُمْ الَّذِي رَکَعَ دُونَ الصَّفِّ ثُمَّ مَشَی إِلَی الصَّفِّ فَقَالَ أَبُو بَکْرَةَ أَنَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَادَکَ اللَّهُ حِرْصًا وَلَا تَعُدْ قَالَ أَبُو دَاوُد زِيَادٌ الْأَعْلَمُ زِيَادُ بْنُ فُلَانِ بْنِ قُرَّةَ وَهُوَ ابْنُ خَالَةِ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ
موسی بن اسعمیل، حماد، زیاد، حضرت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ابوبکرہ مسجد میں ایسے وقت میں داخل ہوئے جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع میں تھے تو انہوں نے صف سے پہلے ہی رکوع کرلیا پھر (اسی حالت میں) صف کی طرف چلے جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوگئے تو آپ نے پوچھا تم میں سے کس نے صف میں داخل ہونے سے پہلے رکوع کیا تھا اور پھر چل کر صف میں شامل ہوا تھا؟ اس پر ابوبکرہ نے کہا میں نے۔ آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ تمہیں (عبادت کے معاملہ میں) مزید حرص عطا فرمائے مگر آئندہ ایسا نہ کرنا۔