سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 682

سترہ کا بیان

راوی: محمد بن کثیر , اسرائیل , سماک , موسیٰ بن طلحہ , طلحہ بن عبید اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ مُوسَی بْنِ طَلْحَةَ عَنْ أَبِيهِ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَعَلْتَ بَيْنَ يَدَيْکَ مِثْلَ مُؤَخِّرَةِ الرَّحْلِ فَلَا يَضُرُّکَ مَنْ مَرَّ بَيْنَ يَدَيْکَ

محمد بن کثیر، اسرائیل، سماک، موسیٰ بن طلحہ، حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب تو (نماز پڑھتے وقت) اپنے سامنے پالان کی پچھلی لکڑی کے برابر کوئی لکڑی رکھ لے (یعنی گاڑھ لے) تو تیرے سامنے سے کسی کا گذرنا تجھے کچھ نقصان نہ پہنچائے گا۔

یہ حدیث شیئر کریں