جو کام مسجد میں مکروہ ہیں
راوی: احمد بن یوسف سلمی , مسلم بن ابراہیم , حارث بن نبہان , عتبہ بن یقظان , ابوسعید , مکحول , واثلہ بن اسقع
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ حَدَّثَنَا عُتْبَةُ بْنُ يَقْظَانَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ مَکْحُولٍ عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ جَنِّبُوا مَسَاجِدَکُمْ صِبْيَانَکُمْ وَمَجَانِينَکُمْ وَشِرَائَکُمْ وَبَيْعَکُمْ وَخُصُومَاتِکُمْ وَرَفْعَ أَصْوَاتِکُمْ وَإِقَامَةَ حُدُودِکُمْ وَسَلَّ سُيُوفِکُمْ وَاتَّخِذُوا عَلَی أَبْوَابِهَا الْمَطَاهِرَ وَجَمِّرُوهَا فِي الْجُمَعِ
احمد بن یوسف سلمی، مسلم بن ابراہیم، حارث بن نبہان، عتبہ بن یقظان، ابوسعید، مکحول، حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بچاؤ اپنی مسجدوں کو ناسمجھ بچوں سے اور دیوانوں سے اور خرید و فروخت سے اور اپنے جھگڑوں سے اور آوازیں بلند کرنے سے اور حدود (اسلامی سزائیں) قائم کرنے سے اور تلوار سونتنے سے اور مسجد کے دروازوں پر طہارت کی جگہ بناؤ اور جمعہ کے دن مسجد کو دھونی دو ۔
It was narrated from Wiithilah bin Asqa' that the Prophet P.B.U.H said: "Keep your infants, your insane and your evil ones away from your Masjids. Avoid engaging in transactions and disputes, raising your voices, carrying out your prescribed punishments and unsheathing your swords therein. Make places for purification at their gates, and perfume them with incense on Fridays." (Maudhu)