سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 685

سترہ کا بیان

راوی: حفص بن عمر , شعبہ بن عون بن جحفیہ , ابوجحیفہ

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی بِهِمْ بِالْبَطْحَائِ وَبَيْنَ يَدَيْهِ عَنَزَةٌ الظُّهْرَ رَکْعَتَيْنِ وَالْعَصْرَ رَکْعَتَيْنِ يَمُرُّ خَلْفَ الْعَنَزَةِ الْمَرْأَةُ وَالْحِمَارُ

حفص بن عمر، شعبہ بن عون بن جحفیہ، حضرت ابوجحیفہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بطحاء میں نماز پڑھائی، ظہر کی دو رکعت اور عصر کی دو رکعت۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ایک برچھی تھی، اور برچھی کے اس طرف عورتیں بھی جاتی تھیں اور گدھے بھی گزرتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں