جب سترہ کے لئے لکڑی نہ ہو تو زمین پر لکیر کھینچ لیں
راوی: مسدد , بشر , بن مفضل , اسمعیل , بن امیہ ابوعمرو بن محمد بن حریث , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ حَدَّثَنِي أَبُو عَمْرِو بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حُرَيْثٍ أَنَّهُ سَمِعَ جَدَّهُ حُرَيْثًا يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا صَلَّی أَحَدُکُمْ فَلْيَجْعَلْ تِلْقَائَ وَجْهِهِ شَيْئًا فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَلْيَنْصِبْ عَصًا فَإِنْ لَمْ يَکُنْ مَعَهُ عَصًا فَلْيَخْطُطْ خَطًّا ثُمَّ لَا يَضُرُّهُ مَا مَرَّ أَمَامَهُ
مسدد، بشر، بن مفضل، اسماعیل، بن امیہ ابوعمرو بن محمد بن حریث، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھے تو اپنے سامنے کوئی چیز رکھ لے۔ اگر کوئی چیز دستیاب نہ ہو تو (اپنے سامنے) ایک لکڑی ہی کھڑی کر لے اور اگر اس کے پاس لکڑی بھی نہ ہو تو پھر (زمین پر سجدہ گاہ کے سامنے) ایک خط ہی کھینچ لے پھر جو بھی سامنے سے گزرے گی اس کو نقصان نہیں پہنچائے گی۔