سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ مساجد اور جماعت کا بیان ۔ حدیث 768

اونٹوں اور بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھنا

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , یزید بن ہارون , ابوبشر بکر بن خلف , یزید بن زریع , ہشام بن حسان , محمد بن سیرین , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ح و حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَکْرُ بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَا حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ لَمْ تَجِدُوا إِلَّا مَرَابِضَ الْغَنَمِ وَأَعْطَانَ الْإِبِلِ فَصَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ وَلَا تُصَلُّوا فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، یزید بن ہارون، ابوبشر بکر بن خلف، یزید بن زریع، ہشام بن حسان، محمد بن سیرین، حضرت ابوہریرہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر تم کو اونٹوں اور بکریوں کے باڑے کے علاوہ کوئی اور جگہ نماز پڑھنے کیلئے نہ ملے تو بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھو اور اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھو۔ (کیونکہ ان سے جان کا خطرہ ہے جب کہ بکریوں سے ایسا نہیں ہے ویسے بھی اونٹ کی سرشت میں شرارت اور کینہ ہے )

It was narrated that Abu Hurairah said: The Messenger of Allah P.B.U.H said: "If you cannot find any where (for prayer) except
sheep's resting-places and camels' resting-places, then perform prayer in the sheep's restingplaces and do not perform prayer in the camels' resting-places." (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں