صرف جمعہ کے دن روزہ رکھنا مکروہ ہے
راوی: ہناد , ابومعاویہ , اعمش , ابوصالح , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَصُومُ أَحَدُکُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِلَّا أَنْ يَصُومَ قَبْلَهُ أَوْ يَصُومَ بَعْدَهُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَجَابِرٍ وَجُنَادَةَ الْأَزْدِيِّ وَجُوَيْرِيَةَ وَأَنَسٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ يَکْرَهُونَ لِلرَّجُلِ أَنْ يَخْتَصَّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ بِصِيَامٍ لَا يَصُومُ قَبْلَهُ وَلَا بَعْدَهُ وَبِهِ يَقُولُ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ
ہناد، ابومعاویہ، اعمش، ابوصالح، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی صرف جمعہ کا روزہ نہ رکھے بلکہ اس سے پہلے اور اس کے بعد بھی روزہ رکھے اس باب میں حضرت علی جابر ضیادہ ازدی جویریہ انس اور عبداللہ بن عمرو سے بھی روایت ہے امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حدیث ابوہریرہ حسن صحیح ہے اہل علم کا اسی پر عمل ہے کہ کوئی شخص جمعہ کا دن روزے کے لئے مخصوص کرے کہ نہ تو اس سے پہلے روزہ رکھے اور نہ ہی بعد میں تو یہ مکروہ ہے امام احمد اور اسحاق کا بھی یہی قول ہے
Sayyadina Abu Hurayrah reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “Noine of you must fast on Friday unless he fasts before it or he fasts after it”.
[Ahmed10808, Bukhari 1985, Muslim 1144, Abu Dawud 2420, Ibn e Majah 1723]