سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ قربانى کا بیان ۔ حدیث 1905

مردار کی کھال سے نفع حاصل کرنا۔

راوی:

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَاتَتْ شَاةٌ لِمَيْمُونَةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ اسْتَمْتَعْتُمْ بِإِهَابِهَا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا مَيْتَةٌ قَالَ إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ الزُّبَيْدِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ هَذَا الْحَدِيثِ قِيلَ لِأَبِي مُحَمَّدٍ مَا تَقُولُ فِي الثَّعَالِبِ إِذَا دُبِغَتْ قَالَ أَكْرَهُهَا

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں حضرت میمونہ کی بکری مر گئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تم اس کی کھال کو استعمال کرلو تو یہ مناسب ہوگا لوگوں نے عرض کی یا رسول اللہ وہ مردار ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اسے کھانا حرام ہے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے۔ امام دارمی سے سوال کیا گیا لومڑی کی کھال کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں اگر اسے دباغت دی جائے تو وہ پاک ہوجائے گی انہوں نے جواب دیا میں اسے مکروہ سمجھتا ہوں۔

یہ حدیث شیئر کریں