نماز کھڑے ہو کر پڑھنے والے کی بیٹھ کر (نماز) پڑھنے والے پر فضیلت کا بیان
راوی: عبیداللہ بن سعید , یحیی , سفیان , منصور , ہلال بن یساف , ابویحیی , عبداللہ بن عمر
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ أَبِي يَحْيَی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي جَالِسًا فَقُلْتُ حُدِّثْتُ أَنَّکَ قُلْتَ إِنَّ صَلَاةَ الْقَاعِدِ عَلَی النِّصْفِ مِنْ صَلَاةِ الْقَائِمِ وَأَنْتَ تُصَلِّي قَاعِدًا قَالَ أَجَلْ وَلَکِنِّي لَسْتُ کَأَحَدٍ مِنْکُمْ
عبیداللہ بن سعید، یحیی، سفیان، منصور، ہلال بن یساف، ابویحیی، عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو عرض کیا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کو کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والے کے مقابلہ میں آدھا ثواب ملتا ہے اور اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود ہی بیٹھ کر نماز ادا فرما رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں یہ صحیح ہے لیکن میں تم میں سے کسی کی طرح نہیں ہوں ۔
It was narrated that ‘Aishah said: “I saw the Prophet praying while sitting cross-legged.” (Da’if) Abu ‘Abdur-Rahman (An-Nasa’i) said: I do not know of anyone who reported this Hadith other than Abu Dawud, and he is trustworthy, and I do not consider this Hadith to be but a mistake, and Allah knows best.