حضرت طلحہ بن عبیداللہ کے فضائل کا بیان، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی وفات کے وقت طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راضی تھے۔
راوی: محمد معتمر ابومعتمر ابوعثمان
حَدَّثَنِامُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَکْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ لَمْ يَبْقَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ تِلْکَ الْأَيَّامِ الَّتِي قَاتَلَ فِيهِنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرُ طَلْحَةَ وَسَعْدٍ عَنْ حَدِيثِهِمَا
محمد معتمر ابومعتمر حضرت ابوعثمان سے روایت کرتے ہیں کہ ایک زمانہ میں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود میدان جنگ میں شرکت کی تھی تو بجز طلحہ و سعد کے زمانہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کوئی ہمرکاب باقی نہ رہا تھا۔
Narrated Abu 'Uthman:
During one of the Ghazawat in which Allah's Apostle was fighting, none remained with the Prophet but Talha and Sad.