جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ روزوں کے متعلق ابواب ۔ حدیث 730

پیر اور جمعرات کو روزہ رکھنا

راوی: محمود بن غیلان , ابواحمد , معاویہ بن ہشام , سفیان , منصور , خیثمہ , عائشہ

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ وَمُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ خَيْثَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ مِنْ الشَّهْرِ السَّبْتَ وَالْأَحَدَ وَالِاثْنَيْنِ وَمِنْ الشَّهْرِ الْآخَرِ الثُّلَاثَائَ وَالْأَرْبِعَائَ وَالْخَمِيسَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَرَوَی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ وَلَمْ يَرْفَعْهُ

محمود بن غیلان، ابواحمد، معاویہ بن ہشام، سفیان، منصور، خیثمہ، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مہینے ہفتہ، اتوار اور پیر کا روزہ رکھتے اور دوسرے ماہ میں منگل، بدھ اور جمعرات کا روزہ رکھتے تھے۔ امام ابوعیسٰی تر مذی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں یہ حدیث مبارک حسن ہے عبدالرحمن بن مہدی نے یہ حدیث سفیان سے غیر مر فوع روایت کی ہے۔

Sayyidah Ayshah (RA) said that Allah’s Messenger (SAW) used to keep fast on Saturday, Sunday, and Monday one month, and Tuesday, Wesnesday and Thursday next month.

یہ حدیث شیئر کریں