حضرت سعد بن ابی وقاص کے فضائل کے بیان بنو زہرہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ننہالی عزیز ہیں اور سعد بن مالک آپ کے ماموں تھے۔
راوی: محمد بن مثنیٰ عبد الوہاب یحیی سعید بن مسیب
حَدَّثَنِا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَی قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ قَالَ سَمِعْتُ سَعْدًا يَقُولُ جَمَعَ لِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَوَيْهِ يَوْمَ أُحُدٍ
محمد بن مثنیٰ عبد الوہاب یحیی حضرت سعید بن مسیب سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے سعد کو کہتے سنا کہ احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے اپنے دونوں ماں باپ جمع فرما دیئے تھے (یعنی فرمایا تھا میرے ماں باپ تجھ پر قربان ہوں تیر چلا) ۔
Narrated Sad: On the day of the battle of Uhud the Prophet mentioned for me both hi