سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ رات دن کے نوافل کے متعلق احادیث ۔ حدیث 1669

آہستہ (آواز سے) پڑھنے والے کی فضیلت کا بیان

راوی: حسین بن منصور , عبداللہ بن نمیر , اعمش , سعد بن عبیدة , مسورد بن احنف , صلة بن زفر , حذیفہ

أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ الْأَحْنَفِ عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً فَافْتَتَحَ الْبَقَرَةَ فَقُلْتُ يَرْکَعُ عِنْدَ الْمِائَةِ فَمَضَی فَقُلْتُ يَرْکَعُ عِنْدَ الْمِائَتَيْنِ فَمَضَی فَقُلْتُ يُصَلِّي بِهَا فِي رَکْعَةٍ فَمَضَی فَافْتَتَحَ النِّسَائَ فَقَرَأَهَا ثُمَّ افْتَتَحَ آلَ عِمْرَانَ فَقَرَأَهَا يَقْرَأُ مُتَرَسِّلًا إِذَا مَرَّ بِآيَةٍ فِيهَا تَسْبِيحٌ سَبَّحَ وَإِذَا مَرَّ بِسُؤَالٍ سَأَلَ وَإِذَا مَرَّ بِتَعَوُّذٍ تَعَوَّذَ ثُمَّ رَکَعَ فَقَالَ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ فَکَانَ رُکُوعُهُ نَحْوًا مِنْ قِيَامِهِ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَکَانَ قِيَامُهُ قَرِيبًا مِنْ رُکُوعِهِ ثُمَّ سَجَدَ فَجَعَلَ يَقُولُ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَی فَکَانَ سُجُودُهُ قَرِيبًا مِنْ رُکُوعِهِ

حسین بن منصور، عبداللہ بن نمیر، اعمش، سعد بن عبیدة، مسورد بن احنف، صلة بن زفر، حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورت بقرہ شروع کی تو میں نے سوچا کہ سو آیتیں پڑھ کر رکوع کریں گے۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے (سو آیات) آگے تلاوت شروع کی تو میں نے گمان کیا شاید پوری سورت ( سورت بقرہ) پڑھ کر رکوع فرمائیں گے۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بعد سورت نساء کی تلاوت کی اور بعد میں سورت آل عمران بھی پڑھ ڈالی۔ دوران قرأت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ٹھہر ٹھہر کر تلاوت فرماتے اور جب کوئی تسبیح کی آیات آتی تو تسبیح کرتے جب کوئی سوال کی آیت آتی تو سوال کرتے اور جب کوئی پناہ مانگنے کی آیت آتی تو اللہ جل جلالہ سے پناہ طلب کرتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع کیا اور اس میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ پڑھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رکوع بھی قیام کے برابر ہی تھا۔ پھر سر اٹھا کر سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہا اور تقریبا رکوع کے برابر قیام کیا پھر سجدے میں گئے اور سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَی پڑھتے ہوئے تقریبا رکوع کے برابر سجدے کئے ۔

It was narrated from Ya’la bin ‘Ata’ that he heard ‘Alaihi Al-Azdi (say) that he heard Ibn ‘Umar narrate that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “The prayers of the night and day are two by two.” (Hasan) Abu ‘Abdur-Rahman (An-Nasa’i) said: This Hadith, to me, is a mistake, and Allah, Most High, knows best.

یہ حدیث شیئر کریں