سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ مساجد اور جماعت کا بیان ۔ حدیث 794

( بلاوجہ ْ) جماعت چھوٹ جانے پر شد ید وعید

راوی: علی بن محمد , ابواسامہ , ہشام دستوائی , یحییٰ بن کثیر , حکم بن میناء , ابن عباس اور ابن عمر

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ الْحَکَمِ بْنِ مِينَائَ أَخْبَرَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ وَابْنُ عُمَرَ أَنَّهُمَا سَمِعَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ عَلَی أَعْوَادِهِ لَيَنْتَهِيَنَّ أَقْوَامٌ عَنْ وَدْعِهِمْ الْجَمَاعَاتِ أَوْ لَيَخْتِمَنَّ اللَّهُ عَلَی قُلُوبِهِمْ ثُمَّ لَيَکُونُنَّ مِنْ الْغَافِلِينَ

علی بن محمد، ابواسامہ، ہشام دستوائی، یحییٰ بن کثیر، حکم بن میناء، حضرت ابن عباس اور ابن عمر فرماتے ہیں کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو (منبر کی) لکڑیوں پر یہ فرماتے ہوئے سنا کچھ لوگ جماعت چھوڑنے سے باز آ جائیں ورنہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دیں گے پھر وہ یقینا غافلوں میں سے ہو جائیں گے ۔

Ibn 'Abbas and Ibn 'Umar narrated that they heard the Prophet P.B.U.H say on his pulpit: "People should desist from failing to attend the congrega tions, otherwise Allah will seal their hearts, and then they will be among the negligent." (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں