سترہ سے نزدیک ہو کر کھڑے ہونے کا بیان
راوی: قعنبی , عبدالعزیز بن ابی حازم , سہل بن سعد
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ وَالنُّفَيْلِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ سَهْلٍ قَالَ وَکَانَ بَيْنَ مَقَامِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ مَمَرُّ عَنْزٍ قَالَ أَبُو دَاوُد الْخَبَرُ لِلنُّفَيْلِيِّ
قعنبی، عبدالعزیز بن ابی حازم، حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جائے قیام اور قبلہ (یعنی سجدہ گاہ) کے درمیان ایک بکری کے گزرنے کے لائق جگہ رہتی تھی ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ حدیث کے الفاظ نفیلی کے ہیں۔