حضرت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فضائل کا بیان نافع بن جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت ابوہریرہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حسن کو اپنے سینہ اور گلے سے لگا لیا۔
راوی: عبدان عبداللہ عمر بن سعید بن ابی حسین ابن ابی ملیکہ عقبہ بن حارث
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ رَأَيْتُ أَبَا بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَحَمَلَ الْحَسَنَ وَهُوَ يَقُولُ بِأَبِي شَبِيهٌ بِالنَّبِيِّ لَيْسَ شَبِيهٌ بِعَلِيٍّ وَعَلِيٌّ يَضْحَکُ
عبدان عبداللہ عمر بن سعید بن ابی حسین ابن ابی ملیکہ حضرت عقبہ بن حارث سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت ابوبکر کو میں نے اس حال میں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حسن کو گود میں اٹھا لیا تھا اور کہہ رہے تھے کہ میرے ماں باپ تم پر قربان تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ ہو علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مشابہ نہیں ہو اور حضرت علی کھڑے ہوئے مسکرا رہے تھے۔
Narrated 'Uqba bin Al-Harith:
I saw Abu Bakr carrying Al-Hasan and saying, "Let my father be sacrificed for you; you resemble the Prophet and not 'Ali," while 'Ali was laughing at this.