صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 991

حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مولی بلال بن رباح کے فضائل کا بیان نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا تھا میں نے جنت میں اپنے آگے آگے تمہاری جوتیوں کی آواز سنی ہے۔

راوی: ابو نعیم عبدالعزیز بن ابی سلمہ محمد بن المنکدر جابر بن عبداللہ ما

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ أَخْبَرَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ عُمَرُ يَقُولُ أَبُو بَکْرٍ سَيِّدُنَا وَأَعْتَقَ سَيِّدَنَا يَعْنِي بِلَالًا

ابو نعیم عبدالعزیز بن ابی سلمہ محمد بن المنکدر حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہمارے سردار ہیں اور انہوں نے ہمارے سردار (یعنی) بلال کو آزاد کیا ہے۔

Narrated Jabir bin 'Abdullah:
Umar used to say, "Abu Bakr is our chief, and he manumitted our chief," meaning Bilal.

یہ حدیث شیئر کریں