حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مولی بلال بن رباح کے فضائل کا بیان نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا تھا میں نے جنت میں اپنے آگے آگے تمہاری جوتیوں کی آواز سنی ہے۔
راوی: ابن نمیر محمد اسمٰعیل قیس (بن حازم)
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ قَيْسٍ أَنَّ بِلَالًا قَالَ لِأَبِي بَکْرٍ إِنْ کُنْتَ إِنَّمَا اشْتَرَيْتَنِي لِنَفْسِکَ فَأَمْسِکْنِي وَإِنْ کُنْتَ إِنَّمَا اشْتَرَيْتَنِي لِلَّهِ فَدَعْنِي وَعَمَلَ اللَّهِ
ابن نمیر محمد اسماعیل حضرت قیس (بن حازم) سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب کی وفات کے بعد جب حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بلال سے کہا کہ تم میرے پاس رہو اور اذان کہتے رہو تو حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ابوبکر سے کہا اگر آپ نے مجھے اپنی ذات کے لئے خریدا ہے تو مجھ کو اپنے پاس رکھ لیجئے اور اگر آپ نے اللہ کے لئے خرید کیا ہے یعنی اللہ کی خوشنودی کے لئے تو مجھ کو میرے حال پر چھوڑ دیجئے اور اللہ تعالیٰ کے لئے عمل کرنے دیجئے۔
Narrated Qais:
Bilal said to Abu Bakr, "If you have bought me for yourself then keep me (for yourself), but if you have bought me for Allah's Sake, then leave me for Allah's Work."