صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 994

حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان

راوی: احمد بن واقد حماد ایوب حمید انس

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ وَاقِدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعَی زَيْدًا وَجَعْفَرًا وَابْنَ رَوَاحَةَ لِلنَّاسِ قَبْلَ أَنْ يَأْتِيَهُمْ خَبَرُهُمْ فَقَالَ أَخَذَ الرَّايَةَ زَيْدٌ فَأُصِيبَ ثُمَّ أَخَذَ جَعْفَرٌ فَأُصِيبَ ثُمَّ أَخَذَ ابْنُ رَوَاحَةَ فَأُصِيبَ وَعَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ حَتَّی أَخَذَ سَيْفٌ مِنْ سُيُوفِ اللَّهِ حَتَّی فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ

احمد بن واقد حماد ایوب حمید حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زید جعفر ابن رواحہ کے مارے جانے کی خبر (اس سے پہلے کہ میدان جنگ سے ان کی شہادت کی خبر آئے) دے دی تھی چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سلسلہ میں فرمایا کہ زید نے جھنڈا ہاتھ میں لیا اور شہید کیا گیا پھر علم کو جعفر نے سنبھالا اور وہ بھی شہید ہوا پھر ابن رواحہ نے جھنڈے کو لے لیا اور وہ بھی مارا گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ واقعہ بیان فرما رہے تھے اور آنکھوں سے آنسو جاری تھے پھر فرمایا اس کے بعد علم کو اس شخص نے لیا جو اللہ تعالیٰ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے (یعنی خالد بن ولید نے) یہاں تک کہ خداوند تعالیٰ نے مسلمانوں کو دشمنوں پر فتح عنایت فرمائی۔

Narrated Anas:
The Prophet had informed the people about the death of Zaid, Ja'far and Ibn Rawaha before the news of their death reached them. He said with his eyes flowing with tears, "Zaid took the flag and was martyred; then Ja'far took the flag and was martyred, and then Ibn Rawaha took the flag and was martyred. Finally the flag was taken by one of Allah's Swords (i.e. Khalid bin Al-Walid) and Allah gave them (i.e. the Muslims) victory."

یہ حدیث شیئر کریں