کس چیز کے سامنے گزرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟
راوی: کثیر بن عبید , ابوحیوہ , سعید
حَدَّثَنَا کَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ يَعْنِي الْمَذْحِجِيَّ حَدَّثَنَا أَبُو حَيْوَةَ عَنْ سَعِيدٍ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ زَادَ قَالَ قَطَعَ صَلَاتَنَا قَطَعَ اللَّهُ أَثَرَهُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ أَبُو مُسْهِرٍ عَنْ سَعِيدٍ قَالَ فِيهِ قَطَعَ صَلَاتَنَا
کثیر بن عبید، ابوحیوہ، حضرت سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی سندا و متنا اسی طرح مروی ہے اس میں اتنا اضافہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس نے ہماری نماز کو کاٹ دیا ہے اللہ اس کے پاؤں کاٹ دے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اسے ابومسہر نے سعید سے روایت کرتے ہوئے، قَطَعَ صَلَاتَنَا، کہا ہے۔