امام کا سترہ مقتدیوں کا سترہ ہے
راوی: سلیمان بن حرب , حفص بن عمر , شعبہ , عمرو بن مرہ , یحیی بن جزار , ابن عباس
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَحَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ يَحْيَی بْنِ الْجَزَّارِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُصَلِّي فَذَهَبَ جَدْيٌ يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ فَجَعَلَ يَتَّقِيهِ
سلیمان بن حرب، حفص بن عمر، شعبہ، عمرو بن مرہ، یحیی بن جزار، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے اتنے میں ایک بکری کا بچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے سے گزر کر جانے لگا مگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو (گزرنے سے) روکے رہے۔