جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ روزوں کے متعلق ابواب ۔ حدیث 768

روزہ دار کا ثواب جب لوگ اس کے سامنے کھانا کھائیں

راوی: علی بن حجر , شریک , حبیب بن زید , ابولیلی اپنی مولاہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا شَرِيکٌ عَنْ حَبِيبِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ لَيْلَی عَنْ مَوْلَاتِهَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الصَّائِمُ إِذَا أَکَلَ عِنْدَهُ الْمَفَاطِيرُ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِکَةُ قَالَ أَبُو عِيسَی وَرَوَی شُعْبَةُ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ لَيْلَی عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ عُمَارَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ

علی بن حجر، شریک، حبیب بن زید، ابولیلی اپنی مولاہ سے نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر کسی روزہ دار کے سامنے کھایا پیا جائے تو فرشتے اس کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔ امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ شعبہ یہ حدیث حبیب بن زید سے وہ اپنی دادی ام عمارہ سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے مثل روایت کرتے ہیں۔

Abu Layla reported from his Mawla that the Prophet (SAW) said, “When food is consumed in the presence of one who is fasting, the angels pray for him”.

[Ahmed27179, Ibn e Majah 1748]

یہ حدیث شیئر کریں