سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 710

نمازی کے سامنے سے عورت گزرنا مفسد صلوة نہیں

راوی: عاصم بن نضر , معتمر , عبیداللہ , ابوسلمہ بن عبدالرحمن , عائشہ

حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ أَبِي النَّضْرِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ کُنْتُ أَکُونُ نَائِمَةً وَرِجْلَايَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَسْجُدَ ضَرَبَ رِجْلَيَّ فَقَبَضْتُهُمَا فَسَجَدَ

عاصم بن نضر، معتمر، عبیداللہ، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے میں سوئی ہوئی ہوتی تھی اور میرے پاؤں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ہوتے تھے درآنحالیکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کی نماز پڑھ رہے ہوتے تھے جب آپ سجدہ میں جاتے تو میرے پاؤں پر (ہاتھ) مارتے میں اپنے پاؤں سکیڑ لیتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ میں چلے جاتے۔

یہ حدیث شیئر کریں