نمازی کے سامنے سے عورت گزرنا مفسد صلوة نہیں
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , محمد بن بشر , قعنبی , عبدالعزیز , ابن محمد , عائشہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ح قَالَ أَبُو دَاوُد و حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ وَهَذَا لَفْظُهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ کُنْتُ أَنَامُ وَأَنَا مُعْتَرِضَةٌ فِي قِبْلَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُصَلِّي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَمَامَهُ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُوتِرَ زَادَ عُثْمَانُ غَمَزَنِي ثُمَّ اتَّفَقَا فَقَالَ تَنَحَّيْ
عثمان بن ابی شیبہ، محمد بن بشر، قعنبی، عبدالعزیز، ابن محمد، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے کہ میں سوتی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قبلہ کی سمت میں لیٹی رہتی تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھتے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آگے ہوتی تھی جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتر کا ارادہ فرماتے تو مجھے اٹھنے کا اشارہ فرماتے کہ اٹھ جاؤ۔