سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 722

رفع یدین کا بیان

راوی: عثمان بن ابی شیبہ , عبدالرحیم بن سلیمان , حسن بن عبیداللہ عبدالجبار , وائل بن حجر

حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ النَّخَعِيِّ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ أَبْصَرَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ قَامَ إِلَی الصَّلَاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّی کَانَتَا بِحِيَالِ مَنْکِبَيْهِ وَحَاذَی بِإِبْهَامَيْهِ أُذُنَيْهِ ثُمَّ کَبَّرَ

عثمان بن ابی شیبہ، عبدالرحیم بن سلیمان، حسن بن عبیداللہ عبدالجبار، حضرت وائل بن حجر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے لئے کھڑے ہوئے تو ہاتھ مونڈھوں تک اٹھائے اور انگوٹھے کانوں کے برابر کئے پھر تکبیر کہی۔

یہ حدیث شیئر کریں