سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ مساجد اور جماعت کا بیان ۔ حدیث 799

مسجد میں بیٹھے رہنا اور نماز کا انتظار کرتے رہنا

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابومعاویہ , اعمش , ابوصالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَحَدَکُمْ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ کَانَ فِي صَلَاةٍ مَا کَانَتْ الصَّلَاةُ تَحْبِسُهُ وَالْمَلَائِکَةُ يُصَلُّونَ عَلَی أَحَدِکُمْ مَا دَامَ فِي مَجْلِسِهِ الَّذِي صَلَّی فِيهِ يَقُولُونَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ اللَّهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ مَا لَمْ يُحْدِثْ فِيهِ مَا لَمْ يُؤْذِ فِيهِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، ابومعاویہ، اعمش، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تم میں کوئی مسجد میں داخل ہو جائے تو وہ (فضیلت اور ثواب کے حصول کے اعتبار سے) نماز ہی میں ہوتا ہے جب تک نماز اس کو روکے رکھے اور فرشتے تم میں سے اس کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اس جگہ رہے جہاں اس نے نماز ادا کی اور کہتے رہتے ہیں اللہ اس کو بخش دیجئے اس پر رحم فرما دیئے اس کی توبہ قبول فرما دیئے جب تک اس کا وضو نہ ٹوٹے اور وہ کسی کو ایزاء نہ پہنچائے (اس وقت تک یہ سلسلہ جاری رہتا ہے) ۔

It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah P.B.U.H said: 'When one of you enters the Masjid, he is in a state
of prayer, so long as the prayer keeps him there, and the angels will send prayer upon anyone of you so long as he remains in the
place where he prayed, saying: "0 Allah, forgive him; 0 Allah, have mercy on him; 0 Allah, accept his repentance," so long as he does not commit Hadath nor disturb anyone.''' (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں