سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 723

رفع یدین کا بیان

راوی: مسدد , بشر , بن مفضل , عاصم بن کلیب , وائل بن حجر

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ قُلْتُ لَأَنْظُرَنَّ إِلَی صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَيْفَ يُصَلِّي قَالَ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَکَبَّرَ فَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّی حَاذَتَا أُذُنَيْهِ ثُمَّ أَخَذَ شِمَالَهُ بِيَمِينِهِ فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَرْکَعَ رَفَعَهُمَا مِثْلَ ذَلِکَ ثُمَّ وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَی رُکْبَتَيْهِ فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّکُوعِ رَفَعَهُمَا مِثْلَ ذَلِکَ فَلَمَّا سَجَدَ وَضَعَ رَأْسَهُ بِذَلِکَ الْمَنْزِلِ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ ثُمَّ جَلَسَ فَافْتَرَشَ رِجْلَهُ الْيُسْرَی وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُسْرَی عَلَی فَخِذِهِ الْيُسْرَی وَحَدَّ مِرْفَقَهُ الْأَيْمَنَ عَلَی فَخِذِهِ الْيُمْنَی وَقَبَضَ ثِنْتَيْنِ وَحَلَّقَ حَلْقَةً وَرَأَيْتُهُ يَقُولُ هَکَذَا وَحَلَّقَ بِشْرٌ الْإِبْهَامَ وَالْوُسْطَی وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ

مسدد، بشر بن مفضل، عاصم بن کلیب، حضرت وائل بن حجر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے تو قبلہ کی طرف رخ کیا اور اللہ اکبر کہتے ہوئے ہاتھ کانوں تک اٹھائے پھر بائیں ہاتھ کو دائیں ہاتھ سے پکڑا۔ جب آپ نے رکوع کا ارادہ کیا تو اسی طرح پھر دونوں ہاتھوں کو اٹھایا اور (رکوع میں) دونوں ہاتھ گھٹنوں پر رکھے جب رکوع سے سر اٹھایا تو پھر پہلے کی طرح دونوں ہاتھ اٹھائے جب سجدہ کیا تو اپنے سر کو دونوں ہاتھوں کے بیچ میں رکھا اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھے تو بائیں پیر کو بچھایا اور بایاں ہاتھ بائیں ران پر رکھا اور داہنے ہاتھ کی کہنی داہنی ران سے الگ رکھی اور دونوں انگلیوں کو بند کر لیا اور ایک حلقہ بنا لیا اور میں نے ان کو دیکھا کہ وہ کہتے تھے کہ اس طرح اور بشر نے انگوٹھے اور بیچ کی انگلی کا حلقہ بنایا اور شہادت والی انگلی سے اشارہ کیا۔

یہ حدیث شیئر کریں