سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 726

نماز شروع کرنے کا بیان

راوی: محمد بن سلیمان , وکیع , شریک , عاصم بن کلیب , علقمہ بن وائل , وائل بن حجر

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ شَرِيکٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَيْبٍ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الشِّتَائِ فَرَأَيْتُ أَصْحَابَهُ يَرْفَعُونَ أَيْدِيَهُمْ فِي ثِيَابِهِمْ فِي الصَّلَاةِ

محمد بن سلیمان، وکیع، شریک، عاصم بن کلیب، علقمہ بن وائل، حضرت وائل بن حجر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سردی کے زمانہ میں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب کو دیکھا کہ وہ چادر کے اندر ہی رفع یدین کرتے تھے (یعنی سردی کی وجہ سے ہاتھ باہر نہیں نکالتے تھے)

یہ حدیث شیئر کریں