سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 728

نماز شروع کرنے کا بیان

راوی: قتیبہ بن سعید , ابن لہیعہ , یزید , ابن ابی حبیب , محمد بن عمرو بن حلحلہ محمد بن عمرو , عمرو عامری

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ يَزِيدَ يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْعَامِرِيِّ قَالَ کُنْتُ فِي مَجْلِسٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَذَاکَرُوا صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَبُو حُمَيْدٍ فَذَکَرَ بَعْضَ هَذَا الْحَدِيثِ وَقَالَ فَإِذَا رَکَعَ أَمْکَنَ کَفَّيْهِ مِنْ رُکْبَتَيْهِ وَفَرَّجَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ ثُمَّ هَصَرَ ظَهْرَهُ غَيْرَ مُقْنِعٍ رَأْسَهُ وَلَا صَافِحٍ بِخَدِّهِ وَقَالَ فَإِذَا قَعَدَ فِي الرَّکْعَتَيْنِ قَعَدَ عَلَی بَطْنِ قَدَمِهِ الْيُسْرَی وَنَصَبَ الْيُمْنَی فَإِذَا کَانَ فِي الرَّابِعَةِ أَفْضَی بِوَرِکِهِ الْيُسْرَی إِلَی الْأَرْضِ وَأَخْرَجَ قَدَمَيْهِ مِنْ نَاحِيَةٍ وَاحِدَةٍ

قتیبہ بن سعید، ابن لہیعہ، یزید، ابن ابی حبیب، محمد بن عمرو بن حلحلہ محمد بن عمرو، حضرت عمرو عامری سے روایت ہے کہ میں اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک مجلس میں تھا وہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کا تذکرہ کر رہے تھے ابوحمید نے کہا اس کے بعد (تھوڑے اختلاف کے ساتھ) اوپر والی حدیث بیان کی اور کہا جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع کیا تو اپنی ہتھیلیوں کو گھٹنوں پر جمایا اور انگلیوں کو کھلا رکھا پھر پیٹھ کو جھکایا لیکن سر کو اونچا نہ رکھا اور نہ منہ کو دائیں بائیں موڑا جب دو رکعتوں کے بعد بیٹھے تو بائیں پاؤں کے تلوے پر بیٹھے اور داہنے پاؤں کو کھڑا کیا جب چوتھی رکعت کے بعد بیٹھے تو بائیں کولھے کو زمین پر رکھا اور دونوں پاؤں کو ایک طرف نکال دیا۔

یہ حدیث شیئر کریں