نماز شروع کرنے کا بیان
راوی: عیسی بن ابراہیم , ابن وہب , لیث بن سعد , یزید بن محمد یزید بن ابی حبیب , محمد بن عمرو بن حلحلہ , محمد بن عمرو بن عطاء
حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمِصْرِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيِّ وَيَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ نَحْوَ هَذَا قَالَ فَإِذَا سَجَدَ وَضَعَ يَدَيْهِ غَيْرَ مُفْتَرِشٍ وَلَا قَابِضِهِمَا وَاسْتَقْبَلَ بِأَطْرَافِ أَصَابِعِهِ الْقِبْلَةَ
عیسی بن ابراہیم، ابن وہب، لیث بن سعد، یزید بن محمد یزید بن ابی حبیب، محمد بن عمرو بن حلحلہ، حضرت محمد بن عمرو بن عطاء سے بھی سابقہ حدیث کی طرح مروی ہے اس میں ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سجدہ کیا تو نہ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھوں کو زمین پر بچھایا اور نہ ان کو سکیڑا۔ اور انگلیوں کا رخ قبلہ کی طرف رکھا۔