ایک رکعت وتر پڑھنے کے طریقہ کا بیان
راوی: محمد بن سلمہ و حارث بن مسکین , ابن قاسم , مالک , نافع و عبداللہ بن دینار , عبداللہ بن عمر
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْکِينٍ قِرَائَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَهُ عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَلَاةِ اللَّيْلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَی مَثْنَی فَإِذَا خَشِيَ أَحَدُکُمْ الصُّبْحَ صَلَّی رَکْعَةً وَاحِدَةً تُوتِرُ لَهُ مَا قَدْ صَلَّی
محمد بن سلمہ و حارث بن مسکین، ابن قاسم، مالک، نافع و عبداللہ بن دینار، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ رات کی نماز کس طرح پڑھی جائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا رات کی نماز دو دو رکعت ہے لیکن اگر کسی کو فجر طلوع ہوجانے (صبح ہو جانے) کا اندیشہ ہو تو ایک رکعت پڑھ کر پوری نماز کو وتر (طاق) کر لے۔
It was narrated from ‘Aishah that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to pray eleven Rak’ahs at night, ending them with one Rak’ah of Witr, then he would lie down on his right side. (Sahih)