صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 1065

عزل کے حکم کے بیان میں

راوی: سعید بن عمرو , سفیان , بن عیینہ , سعید بن حسان , عروہ بن عیاض , جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ عِيَاضٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ عِنْدِي جَارِيَةً لِي وَأَنَا أَعْزِلُ عَنْهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ ذَلِکَ لَنْ يَمْنَعَ شَيْئًا أَرَادَهُ اللَّهُ قَالَ فَجَائَ الرَّجُلُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الْجَارِيَةَ الَّتِي کُنْتُ ذَکَرْتُهَا لَکَ حَمَلَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ

سعید بن عمرو، سفیان، بن عیینہ، سعید بن حسان، عروہ بن عیاض، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا میرے پاس ایک باندی ہے اور میں اس سے عزل کرتا ہوں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس کے بارے میں اللہ نے کچھ ارادہ فرمایا اسے کوئی روک نہیں سکتا وہ آدمی پھر آیا اور عرض کیا کہ وہی باندی جس کا میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ذکر کیا تھا حاملہ ہوگئی ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہوں۔

Jabir b. 'Abdullah (Allah be pleased with them) reported that a person asked Allah's Apostle (may peace be upon him) saying: I have a slave-girl and I practise 'azl with her, whereupon Allah's Messenger (may peace be upon him) said: This cannot prevent that which Allah has decreed. The person then came (after some time) and said: Messenger of Allah, the slave-girl about whom I talked to you has conceived, whereupon Allah's Messenger (may peace be upon him) said: I am the servant of Allah and His Messenger.

یہ حدیث شیئر کریں