اعتکاف
راوی: محمود بن غیلان , عبدالرزاق , معمر , زہری , سعید بن مسیب , ابوہریرہ , عروہ , عائشہ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ کَانَ يَعْتَکِفُ الْعَشْرَ الْأَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ حَتَّی قَبَضَهُ اللَّهُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أُبَيِّ بْنِ کَعْبٍ وَأَبِي لَيْلَی وَأَبِي سَعِيدٍ وَأَنَسٍ وَابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
محمود بن غیلان، عبدالرزاق، معمر، زہری، سعید بن مسیب، ابوہریرہ، عروہ، عائشہ سے نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی وفات تک رمضان کے آخری دس دن اعتکاف کیا کرتے تھے۔ اس باب میں ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، ابولیلی، ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے بھی روایت ہے۔ امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ابوہریرہ اور عائشہ کی حدیث حسن صحیح ہے۔
Sayyidina Abu Hurayrah (RA) and Urwah reported from Sayyidah Ayshah (RA) that the Prophet (SAW) observed the i’tikaf of the last ten days of Rarnadan till Allah took him away.
[Bukhari 2026, Muslim 1172, Abu Dawud 2462]