صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 1024

انصار کی اتباع کرنے کا بیان

راوی: آدم شعبہ عمرو بن مرہ

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حَمْزَةَ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ قَالَتْ الْأَنْصَارُ إِنَّ لِکُلِّ قَوْمٍ أَتْبَاعًا وَإِنَّا قَدْ اتَّبَعْنَاکَ فَادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَ أَتْبَاعَنَا مِنَّا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ اجْعَلْ أَتْبَاعَهُمْ مِنْهُمْ قَالَ عَمْرٌو فَذَکَرْتُهُ لِابْنِ أَبِي لَيْلَی قَالَ قَدْ زَعَمَ ذَاکَ زَيْدٌ قَالَ شُعْبَةُ أَظُنُّهُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ

آدم شعبہ عمرو بن مرہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک انصاری آدمی ابوحمزہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ انصار نے (آنحضرت سے) عرض کیا کہ ہر قوم کے کچھ پیروکار ہوتے ہیں اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی ہے لہذا اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ ہمارے پیروکار ہم میں سے کر دے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی کہ اے اللہ ان کے پیروکار انہیں میں سے کر دے عمرو کہتے ہیں کہ میں نے حدیث ابولیلیٰ سے بیان کی تو انہوں نے فرمایا کہ زید نے بعینہ اسی طرح یہ حدیث بیان کی، شعبه کہتے ہیں که میرے خیال میں وه زید بن ارقم ہیں ۔

Narrated Abu Hamza:
(A man from the Ansar) The Ansar said, "Every nation has followers and (O Prophet) we have followed you, so invoke Allah to let our followers be considered from us (as Ansar like ourselves)." So the Prophet said, "O Allah! Let their followers be considered as Ansar like themselves."

یہ حدیث شیئر کریں