صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 1027

انصار کے گھرانوں کی فضیلت کا بیان

راوی: خالد بن مخلد سلیمان عمرو بن یحیی عباس بن سہل ابوحمید

حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ قَالَ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ يَحْيَی عَنْ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلٍ عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ خَيْرَ دُورِ الْأَنْصَارِ دَارُ بَنِي النَّجَّارِ ثُمَّ عَبْدِ الْأَشْهَلِ ثُمَّ دَارُ بَنِي الْحَارِثِ ثُمَّ بَنِي سَاعِدَةَ وَفِي کُلِّ دُورِ الْأَنْصَارِ خَيْرٌ فَلَحِقَنَا سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ فَقَالَ أَبَا أُسَيْدٍ أَلَمْ تَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيَّرَ الْأَنْصَارَ فَجَعَلَنَا أَخِيرًا فَأَدْرَکَ سَعْدٌ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ خُيِّرَ دُورُ الْأَنْصَارِ فَجُعِلْنَا آخِرًا فَقَالَ أَوَلَيْسَ بِحَسْبِکُمْ أَنْ تَکُونُوا مِنْ الْخِيَارِ

خالد بن مخلد سلیمان عمرو بن یحیی عباس بن سہل حضرت ابوحمید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بہترین انصاری گھرانہ بنی نجار کا ہے پھر عبدالاشہل کا پھر بنی حارث کا گھرانہ پھر بنی ساعدہ کا اور ہر انصاری گھر میں بہتری ہے پھر سعد بن عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہماری ملاقات ہوئی تو ابواسید نے کہا کیا تم نے نہیں دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کی فضیلت بیان کی تو ہمیں سب سے آخر میں رکھا تو حضرت سعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملے اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ! انصاری گھرانوں کی فضیلت بیان کی گئی تو ہم سب سے آخر میں رہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا یہ بات تمہیں کافی نہیں ہے کہ تم بہترین لوگوں میں سے رہے۔

Narrated Abu Humaid:
The Prophet said, "The best of the Ansar families (homes) are the families (homes) of Banu An-Najjar, and then that of Banu 'Abdul Ash-hal, and then that of Banu Al-Harith, and then that of Banu Saida; and there is good in all the families (homes) of the Ansar." Sad bin 'Ubada followed us and said, "O Abu Usaid ! Don't you see that the Prophet compared the Ansar and made us the last of them in superiority?
Then Sad met the Prophet and said, "O Allah's Apostle! In comparing the Ansar's families (homes) as to the degree of superiority, you have made us the last of them." Allah's Apostle replied, "Isn't it sufficient that you are regarded amongst the best?"

یہ حدیث شیئر کریں