نماز میں داہنا ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھنے کا بیان
راوی:
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ يَعْنِي ابْنَ أَعْيَنَ عَنْ أَبِي بَدْرٍ عَنْ أَبِي طَالُوتَ عَبْدِ السَّلَامِ عَنْ ابْنِ جَرِيرٍ الضَّبِّيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُمْسِكُ شِمَالَهُ بِيَمِينِهِ عَلَى الرُّسْغِ فَوْقَ السُّرَّةِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرُوِيَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فَوْقَ السُّرَّةِ قَالَ أَبُو مِجْلَزٍ تَحْتَ السُّرَّةِ وَرُوِيَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ
ابن جریر ضبی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کو دیکھا انہوں نے بائیں (ہاتھ) کو داہنے (ہاتھ) سے کلائی پر ناف کے اوپر پکڑ(روک) رکھا تھا۔ ابوداؤد کہتے ہیں سعید بن جبیر سے "ناف کے اوپر"کی روایت ہے ابو مجلز نے"ناف کے نیچے"کا ذکر کیا ہے اور ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے بھی مروی ہے اور وہ (حدیث) قوی (صحیح) نہیں ہے۔