نماز میں داہنا ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھنے کا بیان
راوی:
حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ يَعْنِي ابْنَ حُمَيْدٍ عَنْ ثَوْرٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى عَنْ طَاوُسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَضَعُ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى ثُمَّ يَشُدُّ بَيْنَهُمَا عَلَى صَدْرِهِ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ
ابوتوبہ ، ہیثم ابن حمید ، ثور ، سلیمان بن موسیٰ، طاؤس بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نماز میں داہنے ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر سینے پر رکھتے پھر ان دونوں کو مضبوطی سے باندھتے۔