جانور کو باندھ کر نشانہ لگانے کی ممانعت
راوی:
وعن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " لا تتخذوا شيئا فيه الروح غرضا " . رواه مسلم
" اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " کسی جاندار چیز کو ( باندھ کر ) نشانہ نہ بناؤ ۔" ( مسلم )
تشریح
یہ ممانعت نہی تحریم کے طور پر ہے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے " جس شخص نے ایسا کیا اس پر اللہ کی لعنت ہو ۔ " اور اس ممانعت کی وجہ یہ ہے کہ اس فعل کے ذریعہ نہ صرف ذی روح ( جانور ) کو اذیت و تکلیف میں مبتلا کرنا ہے بلکہ مال کا ضائع کرنا بھی ہے ۔