ارشاد نبوی نیکو کار انصاریوں کی نیکی قبول کرو اور خطا کاروں سے درگزر کرو کا بیان
راوی: محمد بن بشار غندر شعبہ قتادہ انس بن مالک
حَدَّثَنَي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْأَنْصَارُ کَرِشِي وَعَيْبَتِي وَالنَّاسُ سَيَکْثُرُونَ وَيَقِلُّونَ فَاقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ
محمد بن بشار غندر شعبہ قتادہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انصار میرا معدہ اور میری زنبیل ہیں اور لوگ زیادہ ہوتے رہیں گے اور یہ کم ہوتے جائیں گے لہذا ان میں سے نیکو کاروں کی نیکی قبول کرو اور خطا کاروں سے درگزر کرو۔
Narrated Anas bin Malik:
The Prophet said, "The Ansar are my near companions to whom I confided my private secrets, People will go on increasing but the Ansar will go on decreasing; so accept the good of the good-doers amongst them and excuse the wrong-doers amongst them. "