سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 767

نماز کے شروع میں پڑھی جانے والی دعا

راوی: قعنبی , مالک , نعیم بن عبداللہ , علی بن یحیی , رفاعہ بن رافع

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نُعَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُجْمِرِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَحْيَی الزُّرَقِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ الزُّرَقِيِّ قَالَ کُنَّا يَوْمًا نُصَلِّي وَرَائَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا رَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّکُوعِ قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ قَالَ رَجُلٌ وَرَائَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ حَمْدًا کَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَکًا فِيهِ فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ الْمُتَکَلِّمُ بِهَا آنِفًا فَقَالَ الرَّجُلُ أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقَدْ رَأَيْتُ بِضْعَةً وَثَلَاثِينَ مَلَکًا يَبْتَدِرُونَهَا أَيُّهُمْ يَکْتُبُهَا أَوَّلُ

قعنبی، مالک، نعیم بن عبد اللہ، علی بن یحیی، حضرت رفاعہ بن رافع سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع سے سر اٹھایا تو آپ نے سمع اللہ لمن حمدہ کہا ایک شخص نے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے کھڑا تھا اس نے کہا ربنا لک الحمد حمدا ً کثیرا ً طیبا ً مبارکاً فیہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہو چکے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ یہ کلمات کس نے کہے تھے؟ اس شخص نے کہا یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے کہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے تیس سے زائد فرشتوں کو دیکھا جو اس دعا کو لکھنے کے لئے لپک رہے تھے کہ دیکھیں کون پہلے لکھتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں