صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 1045

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان

راوی: محمد بن بشار غندر شعبہ قتادہ انس بن مالک

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ قَالَ سَمِعْتُ شُعْبَةَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُبَيٍّ إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْکَ لَمْ يَکُنْ الَّذِينَ کَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْکِتَابِ قَالَ وَسَمَّانِي قَالَ نَعَمْ فَبَکَی

محمد بن بشار غندر شعبہ قتادہ انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابی بن کعب سے فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں لَمْ يَکُنْ الَّذِينَ کَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْکِتَابِ سناؤں تو انہوں نے عرض کیا کیا اللہ نے میرا نام لے کر فرمایا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! ہاں تو ابی بن کعب (بے اختیار) رونے لگے۔

Narrated Anas bin Malik:
The Prophet said to Ubai, "Allah has ordered me to recite to you: 'Those who disbelieve (Surat-al-Bayina 98).' " Ubai said, "Has He mentioned my name?" The Prophet said, "Yes." On hearing this, Ubai started weeping.

یہ حدیث شیئر کریں