بسم اللہ کا آہستہ پڑھنا
راوی: ہناد بن سری , ابن فضیل , مختار بن فلفل , انس بن مالک
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُنْزِلَتْ عَلَيَّ آنِفًا سُورَةٌ فَقَرَأَ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ إِنَّا أَعْطَيْنَاکَ الْکَوْثَرَ حَتَّی خَتَمَهَا قَالَ هَلْ تَدْرُونَ مَا الْکَوْثَرُ قَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ فَإِنَّهُ نَهْرٌ وَعَدَنِيهِ رَبِّي فِي الْجَنَّةِ
ہناد بن سری، ابن فضیل، مختار بن فلفل، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھ پر ابھی ایک سورت نازل ہوئی ہے پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پڑھابِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ إِنَّا أَعْطَيْنَاکَ الْکَوْثَرَ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورت ختم فرما دی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین سے پوچھا کہ جانتے ہو"کوثر" کیا چیز ہے؟ صحابہ نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول خوب جانتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا"کوثر" ایک نہر ہے جس کا میرے رب نے جنت میں مجھے دینے کا وعدہ فرمایا ہے۔