سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 787

نماز میں ثواب کم ہونے کا بیان

راوی: قتیبہ بن سعید , بکر , ابن مضر , ابن عجلان , سعید , عمر بن حکم , عمار بن یاسر

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ بَکْرٍ يَعْنِي ابْنَ مُضَرَ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْحَکَمِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَنَمَةَ الْمُزَنِيِّ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ الرَّجُلَ لَيَنْصَرِفُ وَمَا کُتِبَ لَهُ إِلَّا عُشْرُ صَلَاتِهِ تُسْعُهَا ثُمْنُهَا سُبْعُهَا سُدْسُهَا خُمْسُهَا رُبْعُهَا ثُلُثُهَا نِصْفُهَا

قتیبہ بن سعید، بکر، ابن مضر، ابن عجلان، سعید، عمر بن حکم، حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ آدمی نماز پڑھ کر اس حال میں لوٹتا ہے کہ کبھی اس کے لئے نماز کا دسواں، نواں، آٹھواں سا تو اں، چھٹا، پانچواں، چوتھا، تہائی اور آدھا اجر لکھا جاتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں