سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ کھانے کا بیان ۔ حدیث 1983

موسم کے پہلے پھل کا بیان

راوی:

أَخْبَرَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُتِيَ بِالْبَاكُورَةِ بِأَوَّلِ الثَّمَرَةِ قَالَ اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا وَفِي ثَمَرَتِنَا وَفِي مُدِّنَا وَفِي صَاعِنَا بَرَكَةً مَعَ بَرَكَةٍ ثُمَّ يُعْطِيهِ أَصْغَرَ مَنْ يَحْضُرُهُ مِنْ الْوِلْدَانِ

حضرت ابوہریرہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جب موسم کا پہلا پھل پیش کیا جاتا تو آپ دعا کرتے۔ "اے اللہ ! ہمارے شہر میں برکت عطا فرما ہمارے پھل میں ہمارے "مد" میں اور ہمارے صاع میں برکت کے ہمراہ برکت عطا فرما پھر آپ وہاں موجود سب سے کم سن بچے کو وہ پھل عطا کردیتے۔

یہ حدیث شیئر کریں